'بھارت جوڑو یاترا' کی اختتامی تقریب میں ہوں گی 12 پارٹیاں شامل

بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آج اس یاترا کی اختتامی تقریب میں 12 اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@INCINdia</p></div>

تصویر ٹوئٹر@INCINdia

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا'، جو 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، اتوار کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔ آج سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر بھارت جوڑو یاترا اختتام پذیر ہوگی۔ بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے 21 جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آج اس یاترا کی اختتامی تقریب میں 12 اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریں گی، جبکہ کچھ پارٹیاں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اس میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

یہ سیاسی پارٹیاں 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہوں گی

فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس، محبوبہ مفتی کی جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، ایم کے اسٹالن کی قیادت میں دراوڑ منیترا کجھگم (ڈی ایم کے)، شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، تیجسوی یادو کی قیادت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، نتیش کمار کی جنتا دل (متحدہ)، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے)، کیرالہ کانگریس اور شیبو سورین کی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سری نگر میں منعقد تقریب میں شرکت کریں گی۔


145 دنوں میں مکمل ہوئی ’بھارت جوڑو یاٹرا‘

آپ کو بتا دیں، اتوار یعنی 29 جنوری کو راہل گاندھی نے سری نگر کے لال چوک پر ترنگا لہرایا تھا۔ وہ سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی میں وہاں پہنچے۔ ان کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ یہ سفر 145 دنوں میں مکمل ہوا۔ جب بھارت جوڑو یاترا دہلی پہنچی تو 9 دن کا آرام (24 تا 2 جنوری) دیا گیا۔ اس طرح راہل ھاندھی نے 135 دن کا سفر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔