چمکی بخار: ڈاکٹر ہرش وردھن اور منگل پانڈے کے خلاف جانچ کا حکم

بہار میں ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم سے بچوں کی ہلاکت کے پیش نظر چیف جوڈشیل مجسٹریٹ سوریہ کانت کی عدالت نے ڈاکٹر ہرش وردھن اور منگل پانڈے کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس لیتے ہوئے جانچ کا حکم دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مظفر پور: بہا رکے مظفر پور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار ( ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) کی وجہ سے سو سے زائد بچوں کی اموات کو لے کر ایک سماجی کارکن کے ذریعہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے کے خلاف دائر مقدمہ پر آج یہاں کی ایک عدالت نے جانچ کا حکم دیا۔

چیف جوڈشیل مجسٹریٹ سوریہ کانت کی عدالت نے عرضی پر نوٹس لیتے ہوئے یہ حکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے معاملے کوایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ریچا بھارگو کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے ۔ اس سے قبل 17 جون کو ضلع کے احیا پور تھانہ کے شیخ پور گاﺅں باشندہ اور سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے اے ای ا یس سے 100 سے زائد بچوں کی ہوئی اموات کو لیکر ڈاکٹر ہرش وردھن اور منگل پانڈے کے خلاف عرضی داخل کی تھی ۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔


تمناہاشمی نے اپنی عرضی میں الزام لگایا تھاکہ ڈاکٹر ہرش وردھن اور منگل پانڈے کی اندیکھی کی وجہ سے مظفر پور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں قریب سو بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے ای ایس کو لیکر آج تک تحقیقاتی کام نہیں کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔