سپریم کورٹ کے چاروں ججوں سے چیف جسٹس کی ملاقات

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے گزشتہ جمعہ کو ان کے خلاف پریس کانفرس کرنے والے چاروں ججوں سے ملاقات کی ہے۔ 15 منٹ چلی اس ملاقات میں سپریم کورٹ کے کام کاج کے حوالے سے کئی مدوں پر بات چیت ہوئی۔

تصویر بشکریہ لائیو لاء ڈاٹ ان
تصویر بشکریہ لائیو لاء ڈاٹ ان
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججوں نے پریس کانفرنس کر کے چیف جسٹس اور ان کے بیچ کی نااتفاقیوں کو منظرعام پر لانے کے 4 دن بعد منگل کو چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 15 منٹ تک چلی اس ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے چاروں ججوں کی شکایتوں کو غور سے سنا۔

میٹنگ میں سپریم کورٹ کے کام کاج کو لے کر تمام مدوں پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت آگے بھی جاری رہے گی۔

گزشتہ جمعہ کو پریس کانفرنس کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب چیف جسٹس نے ان چاروں ججوں سے بات چیت کی ہے۔

قبل ازیں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا ’’ہاں مجھے لگتا ہے کہ معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔ امید ہے کہ 2-3 دن میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ‘‘

حالانکہ سوموار کو وینو گوپال نے بیان دیا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ حل ہو چکا ہے۔ حالات اب قابو میں ہیں۔‘‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کسی جج سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔