بی جے پی یووا مورچہ غازی آباد کا شہر صدر راہل بھاٹی گرفتار، شراب پیکر گاڑی چلانے اور پولیس سے بدسلوکی کرنے کا الزام

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گریٹر نوئیڈا: غازی آباد کے بی جے پی یووا مورچہ کے شہر صدر راہل بھاٹی کو دیر رات گئے نوئیڈا کے دنکور پولیس اسٹیشن میں پولیس کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ شراب کے نشے میں تھا اور گاڑی میں سائرن بجانے، شیشوں پر بلیک فلم لگانے، گاڑی میں کاغذ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔

راہل بھاٹی جمال پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اسے دنکور ریلوے اسٹیشن کے قریب روکا تھا۔ دنکور پولیس نے جب اس سے بات کی تو وہ شراب کے نشے میں دھت تھا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، راہل ولد سنتراج، ساکن جمال پور تھانہ دنکور علاقہ کے تحت سوئفٹ ڈیزائر گاڑی کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ اتنا ہی نہیں وہ ہوٹر بھی بجا رہا تھا اور بلاس پور سے منڈی شیام نگر سکندرآباد روڈ کی طرف جا رہا تھا۔


رپورٹ کے مطابق دنکور پولیس نے روک کر جانچ کی تو راہل نے خود کو بی جے پی یووا مورچہ غازی آباد کا عہدیدار بتایا۔ پولیس نے دیکھا کہ وہ شراب کے نشے میں تھا۔ اس کے ساتھ گاڑی میں کاغذات نہ ہونے اور ڈرائیور کی بے چینی کی حالت کے پیش نظر مذکورہ گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کا طبی معائنہ کرایا گیا اور نظامِ امن میں رکاوٹ کے باعث اسے گرفتار کر لیا گیا اور دفعہ 151 سی آر پی سی عائد کر کے ضلع جیل بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔