حکومت بننے پر پنجاب میں تبدیلی مذہب پر پابندی لگانے کے لئے بل لایا جائے گا، کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پنجاب میں عآپ کی حکومت بنتی ہے توتبدیلی مذہب پرپابندی لگانے کے لئے بل پاس کیا جائے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کیجریوال کی خواہش نریندر مودی بننے کی رہتی ہے یعنی وہ صرف اکثریتی طبقہ کا ہیرو بننا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں نے ان کا کردار دہلی کے فرقہ وارانہ فسادات اور سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران دیکھا تھا ۔ ابھی وہ پنجاب میں اقتدار میں آئے نہیں ہیں لیکن انہوں نے ایسا بیان دیا ہے جس سے پنجاب کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

پنجاب کرسچن موومنٹ (پی سی ایم) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں اے اے پی کی حکومت بنتی ہے توتبدیلی مذہب پرپابندی لگانے کے لئے بل پاس کیا جائے گا۔


پی سی ایم کے ریاستی صدر پردھان حمید مسیح نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 میں ہر شخص کو مذہب تبدیل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے نیزاس کی پیروی کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی 'بی' ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسچن موومنٹ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔