دہلی میں ’چوکیدار ہی چور‘ نام سے چل رہا کرائم تھرلر: راہل گاندھی

سی بی آئی کے ڈی آئی جی منیش کمار کے ذریعہ مودی حکومت میں وزیر ہری بھائی پٹیل پر الزام عائد کیے جانے کے بعد کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ افسر تھک گئے ہیں، بھروسے ٹوٹ گئے ہیں اور جمہوریت رو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سی بی آئی کے ڈی آئی جی منیش کمار سنہا کے ذریعہ مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے کوئلہ اور کانکنی ہری بھائی پارتھی بھائی پٹیل پر معین قریشی معاملے میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام عائد کرنے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس تعلق سے تلخ حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی اس معاملے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دہلی میں چوکیدار ہی چور‘ نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے۔ نئے ایپی سوڈ میں سی بی آئی کے ڈی آئی جی کے ذریعہ ایک وزیر، این ایس اے، قانون سکریٹری اور کابینہ سکریٹری کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ میں مزید یہ بھی لکھا ہے کہ ’’گجرات سے لایا اس کا ساتھی کروڑوں کی وصولی اٹھا رہا ہے۔ افسر تھک گئے ہیں۔ بھروسے ٹوٹ گئے ہیں۔ جمہوریت رو رہی ہے۔‘‘ اپنے اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے ’نَو جیون‘ کی اس خبر کو بھی ٹیگ کیا ہے جس میں ڈی آئی جی کے ذریعہ سنسنی خیز الزام عائد کیے جانے کی تفصیل دی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مودی کے وزیر نے رشوت لی ہے اور ڈووال نے ایک معاملے میں راکیش استھانہ کے گھر پر چھاپہ مارنے سے روکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Nov 2018, 10:09 AM