فیکٹری میں کلورین گیس کے اخراج سے افراتفری، آنکھوں میں جلن کے ساتھ لوگ دہشت میں
فیکٹری میں فیرک سلفائیڈ کیمیکل تیارکیا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتہ کی شام فیکٹری میں موجود سلنڈر سے اچانک کلورین گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس سے لوگوں میں دہشت پھیل پھیل گئی۔

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کے جاورا نگر کے صنعتی علاقے کی ایک فیکٹری میں کلورین گیس کا اخراج ہوگیا جس سے مزدوروں اور علاقے میں موجود لوگوں کو قے ہونے لگی، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں بھی تکلیف محسوس ہورہی ہے۔ اس واقعہ سے وہاں رہنے والے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے اور وہ جان بچانے کے لیے ادھراُدھر بھاگتے نظر آرہے ہیں۔
گیس کے اثرات میں آنے سے دو مزدوروں اور فائر بریگیڈ کے 3 اہلکاروں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر کلکٹر میشا سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جس فیکٹری میں گیس کا اخراج ہوا ہے، وہ کیمیکل لیبارٹریز کے نام سے مشہور ہے۔
اس فیکٹری میں فیرک سلفائیڈ کیمیکل تیارکیا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتہ کی شام فیکٹری میں موجود سلنڈر سے اچانک کلورین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں گیس آس پاس کے علاقے میں پھیل گئی جس سے قریبی فیکٹریوں میں موجود مزدوروں اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورانہیں الٹیاں ہونے لگیں۔ لوگوں کو سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس دوران مزدوروں اور دیگر لوگ گیس کے اثرات سے بچنے کے لئے ادھراُدھر بھاگنے لگے۔ جس سے فیکٹریوں میں مزدوروں کو چھٹی دے کر کام بند کرادیا گیا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث گیس دو سے ڈھائی کلومیٹر کے دائرے میں پھیل گئی تھی۔ کلکٹر میشا سنگھ نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ پرانا گیس سلنڈر تھا جس سے کلورین گیس کا اخراج ہوا۔ اطلاع ملنے پر ایک ٹیم وہاں پہنچی اور گیس لیکیج کو روک دیا۔ ایس ڈی ای آرایف کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ پولیس اور محکمہ ریونیو کی ٹیمیں بھی اس میں مصروف ہیں۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔