جموں ائر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ میں چینی ہاتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اجلاس میں جموں میں ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات دیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں ائر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے پیدا ہونے والے خطرے اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے لئے آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کی جموں ائر فورس اسٹیشن پر گذشتہ اتوار کی شب ڈرون حملے کے دو دن بعد وزیر دفاع وزیر راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، ہوم سکریٹری اجے بھلا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع ، جو تین روزہ لیہ اور لداخ کے دورے سے واپس آئے تھے ، نے اجلاس میں جموں میں ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات دیں۔ میٹنگ میں ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لئے جامع پالیسی کی تشکیل اور مسلح افواج کو ڈرون مخالف آلات سے لیس کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سلامتی کی صورتحال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔


واضح رہے کہ اتوار کی رات جموں ائر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق اس حملہ کی ابتداعی جانچ میں ایک بڑا خلاصہ ہوا ہے ۔ جانچ ایجنسیوں کو شک ہے کہ حملہ میں چین میں بنے ڈرون کی مدد لی گئی تھی ۔ چین نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ڈرون دئے تھے اور وہاں سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے یہ ڈرون دہشت گرد تنظیم کو دے دئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔