چین: جن پنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کانگریس کے 20ویں اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد شی جن پنگ کو دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے

چینی صدر شی جن پنگ / یو این آئی
چینی صدر شی جن پنگ / یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کانگریس کے 20ویں اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد شی جن پنگ کو دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

جن پنگ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے 203 ارکان اور 168 متبادل ارکان نے شرکت کی۔ سیشن میں جن پنگ کو سی پی سی سنٹرل ملٹری کمیشن کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منتخب ہونے والے اراکین میں جن پنگ، لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہننگ، کائی کیو، ڈنگ زیو شیانگ اور لی ژی شامل ہیں۔

منعقدہ اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن کا بھی انتخاب کیا گیا۔ جس میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے نامزد کردہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹریٹ کے ارکان کی حمایت کی۔ اس اجلاس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے ارکان کو نامزد کیا گیا۔


سیشن نے 20ویں سی سی ڈی آئی کے پہلے مکمل اجلاس میں منتخب ہونے والے سینٹرل ڈسپلنری انسپکشن کمیشن (سی سی ڈی آئی) کے سکریٹریز، ڈپٹی سکریٹریز اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کی بھی منظوری دی۔

جن پنگ پارٹی کے بانی ماو زے تونگ کے بعد پہلے چینی رہنما ہیں جو تیسری مدت کے لیے اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ چین میں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والا رہنما ملک کا صدر اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا کمانڈر بھی ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔