چین نے کی معاہدہ کی خلاف ورزی، سرحد پر فوجی تعداد بڑھائی

چین نے ستمبر میں کیے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد پر اپنی فوج کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سرحدی تنازعہ حل کرنے کے لئے ہندوستان اور چین کے مابین کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے اور ابھی بھی جاری ہے۔ ستمبر 2020 میں دونوں ممالک میں آپسی اعتماد کو بڑھانے کے لئے ایک معاہدہ ہوا تھا، لیکن اب خبریں ہیں کہ چین اس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آج تک پر شائع خبر کے مطابق چینی فوج نے مشرقی لداخ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ اس کے علاوہ چینی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول یعنی ایل اے سی کے پاس تناؤ والے علاقوں میں اپنی فوج کی تعداد بڑھا دی ہے، جبکہ ستمبر میں ہوئے معاہدہ میں یہ طے ہوا تھا کہ دونوں ممالک تناؤ والے علاقوں میں اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کریں گے۔

آج تک پر شائع خبر کے مطابق تازہ زمینی تفتیش میں پتہ لگا ہے کہ چینی فوج نے 21 ستمبر 2020 کو چھٹے راؤنڈ کی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس سے چین اب پیچھے ہٹ گیا ہے۔ وہ نہ صرف معاہدے سے منحرف ہو گیا ہے بلکہ اس نے کئی اور کوششیں بھی کی ہیں۔ ہند-چین مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سرحد پر دونوں ممالک اب مزید فوج نہیں تعینات کریں گے اور کوئی بھی ملک زمین پر یکطرفہ تبدیلی نہیں کرے گا۔


اب چار ماہ بعد حالات ایک مرتبہ پھر وہیں پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے تھے اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے جو معاہدہ ہوا تھا وہ بے معنی ثابت ہو رہا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر چین کے موجودہ رخ سے ہندوستان میں غصہ بھی بڑھ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔