کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دفتر منتقل

ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور ان کے دفتر کے افسران کے علاوہ یہاں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی سال 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سہ منزلہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کلکتہ: کورونا وائرس کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا دفتر ریاستی سکریٹریٹ نوبنو سے عارضی طور پر اوپنا انیکس بلڈنگ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اگست کے اواخر تک اس آفس سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کام شروع کردیں گی۔

اسپیشل سیکورٹی ونگ جو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی دیکھتی ہے نے اوپنا آفس کا معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور ان کے دفتر کے افسران کے علاوہ یہاں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی سال 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سہ منزلہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔چیف سکریٹری کے علاوہ کچھ افسران کے آفس ہوں گے۔


ریاستی سکریٹریٹ نوبنو کے 14 فلور پر کام کرنے والے کئی افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جس میں ایک آفیسر، ہاؤس کیپر اسٹاف اور ڈرائیور کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔ 14فلور پر کام کرنے والے کئی افسران کے ڈرائیور کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ریاستی سکریٹریٹ کو سینٹائز کیا جاتا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آفیشیل کام میں رخنہ پڑتا تھا اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی کار کے آس پاس دیگر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔