وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ضرورت مند لوگوں کو کمبل تقسیم کئے

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرا کو ہدایت دی کہ وہ رین بسیرے میں رہنے والے مہاراشٹر کے رام اوتار کا مناسب علاج کرائیں۔

تصویر ٹوئٹر / @ashokgehlot51
تصویر ٹوئٹر / @ashokgehlot51
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے نئے سال کے موقع پر دارالحکومت جے پور میں رین بسیرے میں ضرورت مند لوگوں کو کمبل تقسیم کئے۔ گہلوت نے ہفتہ کی رات رام نواس باغ کے پیچھے بنے میونسپل کارپوریشن کے عارضی رین بسیرے میں ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کیے اور انہوں نے رین بسیرے میں موجود لوگوں سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اتر پردیش، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے آئے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ راجستھان میں طبی سہولیات بہتر ہیں اوریہاں ہونے والے علاج سے وہ مطمئن ہیں۔

چرنجیوی سواستھیہ بیمہ یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کے کچھ مریضوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اس اسکیم کی وجہ سے مفت علاج ممکن ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرا کو ہدایت دی کہ وہ رین بسیرے میں رہنے والے مہاراشٹر کے رام اوتار کا مناسب علاج کرائیں۔ اس موقع پر پانی کی فراہمی کے وزیر مہیش جوشی، ایم ایل اے رفیق خان، دونوں کارپوریشنوں کے میئر بھی موجود تھے۔


واپسی کے دوران، اشوک گہلوت نے برلا مندر کے باہر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس والوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے ان کے ڈیوٹی ٹائم اور دیگر ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات لی اور افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔