چیف جسٹس کی ناراض ججوں سے ملاقات، کئی معاملات پر گفتگو

ججوں کے درمیان چل رہے تنازعہ کو سلجھانے کوشش کے تحت چیف جسٹس دیپک مشرا نے چاروں ناراض ججوں جسٹس جے چیلامیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکُر اور جسٹس کورین جوسف سے ملاقات کی ہے۔

تصویر بشکریہ لائیو لاء ڈاٹ ان
تصویر بشکریہ لائیو لاء ڈاٹ ان
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے ججوں میں ایک ہفتہ سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے چیف جسٹس دیپک مشرا کی ان چاروں ججوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے باغی تور دکھاتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو پریس کانفرنس کی تھی اور بنچ میں کیسوں کے الاٹمنٹ پر سوالات اٹھائے تھے۔ میٹنگ کے دوران 4 باغی ججوں کے علاوہ 4 دیگر جج جسٹس اے کے سیکری، جسٹس این وی رمنا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ اور جسٹس یو یو للت بھی موجود رہے۔ چیف جسٹس سے ججوں کی میٹنگ تقریباً 30 منٹ تک چلی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف 4 ججوں نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھانے کے بعد ابھی تک تنازعہ ختم نہیں ہو پا نے کی وجہ سے یہ میٹنگ عمل میں لائی گئی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کے لاؤنج میں چائے پر چیف جسٹس نے چاروں ججوں سے ملاقات کی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا تھا۔

گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع تھی کہ لنچ کے دوران چیف جسٹس چاروں ججوں سے ملاقات کر سکتے ہیں لیکن جسٹس چیلمیشور کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے میٹنگ نہیں ہو پائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو 4 ججوں جسٹس جے چیلامیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکُر اور جسٹس کورین جوسف نے پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ کی انتظامیہ پر سوال اٹھائے تھے۔ بعد ازاں بار کاؤنسل آف انڈیا، اٹارنی جنرل آف انڈیا سمیت کافی لوگوں نے ججوں کے تنازعہ کو ختم کرانے کی کوششیں کیں۔ ججوں کے بیچ سپریم کورٹ کے احاطہ میں بات چیت تو ہوئی لیکن کوئی تنیجہ نہیں نکل پایا۔

چیف جسٹس اور ججوں کی ملاقات کی تفصیل منظرعام پر نہیں آ پائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ججوں سے تمام مدو پر گفتگو کی اور میٹنگ میں اتفاقیوں اور نااتفاقیوں کے تمام مسائل پر بات چیت کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jan 2018, 11:52 AM