پونچھ میں شہید ہونے والوں کو چیف جسٹس چندرچوڑ نے کیا یاد، کرسمس منا رہے لوگوں کو دیا خاص پیغام

چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہم نے کچھ دن قبل اپنی فوج کے چار اراکین کو شہید ہوتے دیکھا اس لیے جب ہم کرسمس منائیں تو ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سرحدوں پر اس ٹھنڈ کا سامنا کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ / آئی اے این ایس</p></div>

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں آج کرسمس انتہائی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک بڑا بیان دیا۔ انھوں نے لوگوں سے ایک خاص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے کچھ دن پہلے اپنی فوج کے چار اراکین کی شہادت دیکھی۔ اس لیے جب ہم کرسمس منائیں تو ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو سرحدوں پر اس ٹھنڈ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہم صبح آرام سے اٹھتے ہیں اور ہمارا ملک محفوظ رہتا ہے، کیونکہ یہ جوان سرحد پر ہوتے ہیں۔ ہم جو بھی کریں، ہماری یادوں میں یہ فوجیں ہونے چاہئیں۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے سپریم کورٹ میں کرسمس ڈے تقریب میں کرسمس کا نغمہ بھی گنگنایا اور اس میں دیگر لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس چندرچوڑ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی فوج کے چیف جنرل منوج پانڈے چار فوجیوں کے قربان ہونے کے بعد آج راجوری سیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پونچھ میں بھاری اسلحوں سے مزین دہشت گردوں نے دو گاڑیوں پر حملہ کیا تھا جس میں چار فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔