جب رافیل سستے میں مل رہے ہیں تو صرف 36 کی خریداری کیوں: چدمبرم

سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے سوال اٹھایا ہے کہ جب رافیل سستے میں مل رہے ہیں تو صرف 36 طیاروں کی خریداری کر قومی سیکورٹی کو خطرے میں کیوں ڈالا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رافیل معاہدہ پر بھلے ہی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں یہ کہہ دیا ہے کہ اس کی قیمت اور ضرورت طے کرنا اس کے حلقہ اختیار سے باہر ہے، لیکن اس ایشو پر تنازعہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کئی ایشوز کو زور و شور سے اٹھایا ہے۔ سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مودی حکومت کم طیارہ کی خریداری کر ملک کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

چدمبرم نے اس تعلق سے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ ’’اگر حکومت کو رافیل طیارہ 9 سے 20 فیصد تک سستی قیمت پر مل رہے ہیں تو پھر ان کی تعداد 126 سے گھٹا کر 36 کیوں کی گئی؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستانی فضائیہ کا خود کہنا ہے کہ اس کی فضائی طاقت میں کمی آئی ہے اور اسے کم سے کم 7 اسکواڈرن یعنی 126 طیاروں کی ضرورت ہے۔ تو حکومت کیوں صرف 2 ہی اسکواڈرن یعنی 36 طیارے خرید رہی ہے؟‘‘

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ رافیل طیاروں کے سودے میں چوری ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ اس معاملے پر آئے فیصلے میں سپریم کورٹ نے سی اے جی رپورٹ کا تذکرہ کیا ہے جب کہ ایسی کوئی رپورٹ ہے ہی نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔