چھتیس گڑھ انتخاب: کانگریس نے جاری کیا ’بھروسے کا منشور‘، ہر طبقہ کی خوشحالی کا وعدہ

کانگریس کے انتخابی منشور میں 3200 روپے میں فی کوئنٹل دھان خریدنے، کسانوں کا قرض معاف کرنے، کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ 17.5 لاکھ غریب کنبوں کو رہائش دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر #INCChhattisgarh</p></div>

تصویر #INCChhattisgarh

user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے راج نندگاؤں میں اور ریاستی انچارج کماری شیلجا نے رائے پور میں ’بھروسے کا منشور‘ جاری کیا، جس میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت سبھی طبقہ سے خوشحالی کا وعدہ کیا گیا ہے۔

راج نندگاؤں میں کانگریس کا ’بھروسے کا منشور‘ جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’وعدہ ہے پھر نبھائیں گے، ابھی بھی کیا ہے پھر کر دکھائیں گے‘۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس منشور میں 3200 روپے میں فی کوئنٹل دھان خریدنے، کسانوں کا قرض معاف کرنے، کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ 17.5 لاکھ غریب کنبوں کو رہائش دینے کا بھی بڑا اعلان کیا گیا ہے۔


کانگریس کے انتخابی منشور میں کیے گئے اہم وعدے:

  • کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا

  • 3200 روپے فی کوئنٹل میں دھان کی خریداری کی جائے گی

  • 20 کوئنٹل فی ایکڑ دھان کی خریداری کی جائے گی

  • 200 یونٹ بجلی مفت ملے گا

  • سبھی سرکاری اسکول اور کالج میں کے جی (کنڈر گارٹن) سے لے کر پی جی (پوسٹ گریجویٹ) تک مفت تعلیم

  • ڈپلوما، انجینئرنگ، میڈیکل، آئی ٹی آئی سمیت سرکاری تعلیم مفت

  • تیندو پتہ کے لیے ملے گا 6000 روپے فی بورا اور سالانہ 4000 روپے بونس

  • بے زمین لوگوں کو ملیں گے 10 ہزار روپے سالانہ

  • رسوئی گیس سلنڈر پر 500 روپے سبسیڈی سیدھے خواتین کے اکاؤنٹ میں

  • 17.5 لاکھ غریب کنبوں کو رہائش دیں گے

  • چھوٹے جنگلی پیداوار کی ایم ایس پی پر ملیں گے اضافی 10 روپے فی کلو

  • اب 10 لاکھ روپے تک مفت علاج

  • اب حادثات میں مفت علاج

  • تیورا کی بھی ایم ایس پی پر ہوگی خریداری

  • ٹرانسپورٹ کاروباری کے ٹیکس اور قرض ہوں گے معاف

  • 700 ریپا بنائے جائیں گے

  • سبھی سرکاری اسکول بنیں گے سوامی آتمانند اسکول

  • خود مختار گروپوں کا بھی ہوگا قرض معاف

  • ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی

  • نوجوانوں کو صنعت اور کاروبار میں 50 فیصد سبسیڈی

  • تہذیب کے علمبردار راج نندگاؤں میں نافذ روایات کو ملے گا فروغ

  • حکومت آخری رسومات کے لیے لکڑی کا کرے گی انتظام

  • خواتین کا بھی قرض ہوگا معاف

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔