چھتیس گڑھ: کانگریس حکومت نے نئے راج بھون، سی ایم ہاؤس اور ودھان سبھا بھون کی تعمیر پر لگائی روک

مودی حکومت کے کورونا کی سنگینی کے وقت بھی سنٹرل وسٹا کے کاموں کو جاری رکھنے کے درمیان وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر رائے پور میں جاری اہم تعمیراتی کاموں پر فوری اثر سے روک لگای دی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کے مد نظر نوا رائے پور میں زیر تعمیر نئے راج بھون، ودھان سبھا بھون، سی ایم ہاؤس، وزراء اور سینیئر افسران کی رہائش کی تعمیراتی کاموں میں فوراً روک لگا دی ہے۔

مودی حکومت کے کورونا کی سنگینی کے وقت بھی سینٹرل وسٹا کے کاموں کو جاری رکھنے کے درمیان وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر نوا رائے پور میں جاری اہم تعمیراتی کاموں پر فوری اثر سے روک لگای دی گئی ہے۔ سینٹر وسٹا کے کام کے جاری رہنے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سوال اٹھائے جانے کے بعد ریاست کے بی جے پی کے رہنماؤں نے ان تعمیراتی کاموں کے جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے جوابی حملہ کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ بھوپیش حکومت نے ان کاموں کو روک کر انھیں بڑا جواب دیا ہے۔


فی الحال سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ تعمیر کے سربراہ انجینیئر کی جانب سے نوا رائے پور میں زیر تعمیر نئے راج بھون، نئے سی ایم ہاؤس، وزراء اور سینیئر افسران کی رہائش، نئے سرکٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کو فوری طور پر روکنے کے لیے متعلقہ ٹھیکیداروں کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کاموں کا ’بھومی پوجن‘ نومبر 19 میں ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی سیکٹر-19 جدید ودھان سبھا بھون کی تعمیر کے لیے 245 کروڑ، 16 لاکھ اور 118 کروڑ کے کاموں کے پہلے جاری ٹینڈر کو فوری طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کو منقسم کرکے نومبر 2000 میں وجود میں آئے چھتییس گڑھ میں راج بھون، سی ایم ہاؤس، وزراء کی رہائش، پرانے اسمبلی ہاؤس کو تبدیل کرکے بنایا گیا تھا۔ نوا رائے پور میں دار الحکومت کی تعمیر کے بعد ان بلڈنگوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ رائے پور سے نوا رائے پور کی دوری تقریباً 30 کلو میٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */