چھتیس گڑھ کے ملازمین کو وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دیا دیوالی کا تحفہ، مہنگائی بھتہ میں 5 فیصد کا اضافہ

چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے ملازمین کو دیوالی سے پہلے ڈی اے (ڈیئرنیس الاؤنس) میں 5 فیصد اضافہ کر کے تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز اس حوالہ سے حکم جاری کیا

بھوپیش بگھیل
بھوپیش بگھیل
user

قومی آوازبیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے ملازمین کو دیوالی سے پہلے ہی ڈی اے (مہنگائی بھتہ) میں 5 فیصد اضافہ کر کے تحفہ پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز ڈی اے میں اضافہ کا حکم جاری کیا۔ ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں ڈی اے کے اضافہ کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر سے ہوگا۔ ڈی اے میں 5 فیصد اضافے کے بعد ریاست میں ساتویں پے اسکیل کے مطابق تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کو 33 فیصد مہنگائی بھتہ ملے گا۔ مہنگائی بھتہ میں اضافے کا یہ حکم یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای اور دیگر ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔

ریاستی حکومت نے چھٹے پے اسکیل سے تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اب انہیں 189 فیصد مہنگائی الاؤنس کے بجائے 201 فیصد مہنگائی الاؤنس حاصل ہوگا۔ محکمہ خزانہ نے ریاستی حکومت کے تمام محکموں، چیئرمین، ریونیو بورڈ بلاس پور، تمام محکموں کے سربراہوں، ڈویژنل کمشنروں اور کلکٹروں کے نام مہنگائی الاؤنس میں اضافے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست-2022 سے ریاست کے افسران اور ملازمین کو 28 فیصد ڈی اے ادا کیا جا رہا تھا۔ جبکہ چھٹے پے اسکیل میں شامل ملازمین کو 189 فیصد مہنگائی الاؤنس حاصل ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */