چھاتروں کی گونج LIVE: ’منو اسمرتی کہتی ہے عورتوں کو خود مختار نہیں ہونا چاہیے، یہ شرمناک‘، راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
منو اسمرتی کہتی ہے عورتوں کو خود مختار نہیں ہونا چاہیے، یہ شرمناک: راہل گاندھی
طالبات اور جین-زی خواتین کی بھیڑ کے درمیان راہل گاندھی نے منو اسمرتی میں موجود کچھ الفاظ پیش کیے، جو خواتین کو خود مختار نہ ہونے کی تلقین کرتے ہیں۔ انھوں نے اسے شرمناک قرار دیا۔ انھوں نے اسکرین پر لکھے جملے کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ ’’منو اسمرتی میں لکھا ہے کہ بچپن میں عورت کو اپنے والد کے تابع رہنا چاہیے، جوانی میں اپنے شوہر کے تابع، اور جب اس کا شوہر مر جائے تو اپنے بیٹوں کے تابع۔ عورت کو کبھی خودمختار نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ اس نظریہ کو راہل گاندھی نے سرے سے مسترد کر دیا اور کہا کہ ہر خاتون کی اپنی شناخت ہے، وہ کسی کے تابع نہیں ہو سکتی۔
موبائل کا فلیش لائٹ جلا کر طالبات اور جین-زی خواتین نے راہل گاندھی کا کیا استقبال
لوک سبھا میں حزب اختلاف کفے قائد راہل گاندھی پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ پہنچ چکے ہیں اور وہاں موجود ہزاروں طالبات و جین-زی خواتین نے ان کا استقبال موبائل کا فلیش لائٹ جلا کر کیا۔ اس دوران ’راہل گاندھی، راہل گاندھی‘ کا نعرہ بھی بلند ہوتا سنائی دیا۔ راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے ان کا استقبال قبول کیا اور کہا کہ ’’پہلی بار پروگرام میں لڑکے کم دکھائی دے رہے ہیں، یا دکھائی دے ہی نہیں رہے۔‘‘
بات تعلیم کی ہوگی، مساوات کی ہوگی، خوابوں کی ہوگی، سیکورٹی کی ہوگی
پونے میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام شروع ہونے سے عین قبل کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں تقریب سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بات تعلیم کی ہوگی، مساوات کی ہوگی، خوابوں کی ہوگی، سیکورٹی کی ہوگی۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہے کہ راہل گاندھی خواتین کی تعلیم، مساوات، خوابوں اور سیکورٹی سے متعلق خصوصی گفتگو کرنے والے ہیں۔ پونے میں تقریب شروع ہونے ہی والی ہے اور سبھی کو اس وقت بے صبری سے راہل گاندھی کا انتظار ہے۔
پونے واقع کالج آف انجینئرنگ میں جمع خواتین لگا رہیں ’چھاتروں کی گونج، راہل گاندھی‘ کا نعرہ
راہل گاندھی تھوڑی ہی دیر میں پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ پہنچنے والے ہیں۔ ان کا استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین کالج گراؤنڈ میں جمع ہیں اور ’چھاتروں کی گونج، راہل گاندھی‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہیں۔ کچھ طالبات ’بھید بھاؤ سے مکتی مانگے، چھاتروں کی گونج‘ کا نعرہ لگا رہی ہیں۔ پونے میں نوجوان لڑکوں کی ایک بڑی تعداد بھی راہل گاندھی کی اس مہم میں پوری طرح شریک نظر آ رہے ہیں۔ کچھ طالبات ’راہل جی کو مدد کرو، ہم تمھارے ساتھ ہیں‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔
’چھاتروں کی گونج پورے ملک کو سنانے آ رہے ہیں راہل گاندھی‘
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مہاراشٹر کے پونے پہنچ چکے ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ پونے واقع ’اے آئی ایس ایس ایم ایس کالج آف انجینئرنگ‘ میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت طالبات اور جین-زی خواتین سے گفتگو کرنے والے ہیں۔ اس تقریب کو لے کر نوجوان خواتین میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور کالج گراؤنڈ میں ہزاروں خواتین کی بھیڑ بے صبری سے راہل گاندھی کا انتظار کر رہی ہے۔ یہاں راہل گاندھی طالبات اور نوجوان خواتین سے ان کی کہانیاں سنیں گے، جس میں وہ بتائیں گی کہ موجودہ حالات میں ان کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تعلیمی، سماجی اور معاشی حالات پر بھی وہ اپنی باتیں رکھیں گی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
