چنئی: انڈین آئل پلانٹ میں زوردار دھماکہ، ایک ملازم ہلاک، ایک زخمی

فائر بریگیڈ اور ڈیفنس سروس محکمہ کے افسر کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملازم ایتھانول رکھنے والے ایک خالی ٹینک میں ویلڈنگ کرنے میں مصروف تھے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو میں چنئی واقع توندیارپیٹ میں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے ایک پلانٹ میں بدھ کے روز شدید حادثہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں ایک ملازم ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک دیگر ملازم سنگین طور پر زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انڈین آئل پلانٹ میں دھماکہ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ دستہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈ و ڈیفنس سروس محکمہ کے افسر کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملازم اتھانول رکھنے کے لیے بنے ایک خالی ٹینک میں ویلڈنگ کرنے میں مصروف تھے۔ حادثہ کے فوراً بعد پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کا کام شروع کر دیا۔


جائے حادثہ پر موجود ایک افسر نے کہا کہ جب ہم یہاں پہنچے تو آگ کو بجھایا جا چکا تھا، کیونکہ آئی او سی ایل کے پاس انٹرنل فائر سیکورٹی سسٹم ہے۔ حادثہ میں ایک ملازم کی موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک ملازم سنگین طور پر زخمی ہو گئے ہیں جس کا علاج چل رہا ہے۔ حادثہ کی وجہ کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔