’چوکیدار‘ نے فضائیہ کے 30000 کروڑ روپے چرا کر امبانی کو دے دیئے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے رافیل ڈیل کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہندوستانی فضائیہ ملک کی حفاظت کرتی ہے لیکن ’چوکیدار‘ نے فضائیہ سے ہی 30 ہزار کروڑ روپے چرا کر امبانی کو دے دئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

رانچی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندرمودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے رافیل ڈیل کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہندوستانی فضائیہ ملک کی حفاظت کرتی ہے لیکن ’چوکیدار‘ نے فضائیہ سے ہی 30 ہزار کروڑ روپے چراکر امبانی کو دے دئے۔

راہل گاندھی نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جھارکھنڈ کے دار الحکومت رانچی میں اپنی پہلی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہیں بھی جاتے ہیں اور جیسے ہی ’چوکیدار‘ لفظ بولتے ہیں تو لوگ فوراً ’چورہے ‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں بھی لوگوں سے ’چوکیدار چور ہے ‘ کا نعرہ بلند کرایا۔

کانگریس صدر نے کہاکہ اب انہیں بھی اس نعرے پر برا لگنے لگا ہے کیونکہ ایک ’چوکیدار ‘ ملک کے دیگر سبھی چوکیداروں کے لئے برانام لارہاہے جو ایمانداری سے اپناکام کر رہے ہیں اس لئے وہ ’ ملک کا چوکیدار چور ہے ‘ کا نعرہ لیکر آئے ہیں ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ” آپ سبھی جانتے ہیں کہ میں چوکیدار چورہے کہتا ہوں تو اس کا مطلب ہے ہیکہ میں نریندر مودی کے بارے میں بات کر رہا ہوں “

انہوں نے کہاکہ یہ ملک کی فضائیہ ہے جو ملک کی حفاظت کرتی ہے لیکن اسی فضائیہ سے چوکیدار نے 30,000 کروڑ روپے چرا لئے اور پھر اسے امبانی کو دے دیا ۔ کانگریس صدر نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ قوم کی حفاظت کرتی ہے ، پائلٹ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مادروطن کی حفاظت میں شہید ہورہے ہیں اور وزیراعظم نے اسی سے پیسے چرا ئے اور امبانی کی جیب میں ڈال دیا۔ اس سے زیادہ شرمناک حرکت نہیں ہوسکتی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Mar 2019, 9:10 PM
/* */