حیدرآباد اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، پانچ زخمی

حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر بدھ کو چنئی-حیدرآباد چارمینار ایکسپریس کے پٹری سے اترنے سے کم از کم پانچ مسافر زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر بدھ کو چنئی-حیدرآباد چارمینار ایکسپریس کے پٹری سے اترنے سے کم از کم پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریلوے عملہ اسٹیشن سے باہر اسپتال لے جاتے دیکھا گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب پلیٹ فارم نمبر پانچ پر آنے والی ٹرین بے قابو ہو کر ملحقہ دیوار سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیمیں ریلوے اسٹیشن پہنچ گئیں۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین آہستہ چل رہی تھی جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ نامپلی چارمینار ایکسپریس کا آخری اسٹاپ ہے۔ تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونام پربھاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔