ناموں کی تبدیلی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کا حصہ:اکھلیش

اکھیلیش نے کہا کہ  ملک سنگین معاشی بحران کی طرف جارہا ہے،مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے،  بے روزگاری شباب پر ہے اور ملکی معیشت تباہ حال ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سماجو ادی پارٹی(ایس پی)کےسربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور جاری ناانصافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لئے منظم حکمت عملی کے تحت نام بدلتی ہے۔

قنوج کے دورے پر پہنچے اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک سنگین معاشی بحران کی طرف جارہا ہے۔مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملکی معیشت تباہ حال ہے۔چند سرمایہ دار دوستوں کی آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہو اہے۔ملک کے اقتصادی اداروں پر بحران کے بادل منڈلارہے ہیں۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کو ان سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔


سابق وزیر اعلی نے سوال کیا کہ کیا جس طرح یوپی میں ملازمین کا پیسہ ایک پرائیویٹ فرم میں سرمایہ کاری کرانے والے کئی لوگوں کو جیل جانا پڑا ۔اسی طرح سرمایہ داروں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرانے والے حکومت ہند کے لوگ بھی جیل جائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی کی سابقہ حکومت نے قنوج میں پرفیوم پارک، کاؤملک پلانٹ، منڈیاں بنوائی تھیں بی جےپی حکومت ان سب کو برباد کر کے بئیر پلانٹ لگارہی ہے۔اس سے قبل اکھلیش نے کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے قنوج کے دو مزدوروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مالی معاونت پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔