موسمی حالات میں تبدیلی، دہلی میں دھوپ کے درمیان چلیں گی تیز ہوائیں

محکمہ موسمیات نے بدھ سے اگلے تین دنوں تک دہلی میں ’لو‘ چلنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اس نے پیش گوئی اور یلو الرٹ کو واپس لے لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>  علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

محکمہ موسمیات نے بدھ سے اگلے تین دنوں تک دہلی میں ’لو‘ چلنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اب اس نے اس پیش گوئی اور یلو الرٹ کو واپس لے لیا ہے۔ موسمی حالات میں آئی تبدیلی کی وجہ سے اگلے چار سے پانچ دنوں تک تیز ہوائیں چلیں گی جس سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوگا۔ حالانکہ اسکائی میٹ ویدر نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ کچھ مقامات پر ’لُو‘ چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ بدھ کو دن میں آسمان صاف رہے گا۔ تیز دھوپ نکلے گی اور 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ شام کو جزوی طور پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 39 ڈگری سیلسیس اور 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔


منگل کی بات کی جائے تو دن بھر آسمان صاف رہا۔ دھوپ میں بھی تپش تھی۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ 24.0 ڈگری سیلسیس درج ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.8 ڈگری زیادہ، 37.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ہوا میں نمی کی سطح 66 سے 30 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری آیانگر میں اور سب سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سیلسیس پیتم پور میں درج ہوا۔

محکمہ موسمیات نے اتر پردیش، بہار، دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کے درمیان 18 اپریل سے ایک بار پھر آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں سمیت مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش سمیت کئی ضلعوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔


وہیں موسمی اتار چڑھاؤ کے درمیان دہلی کی ہوا کے معیار میں سدھار جاری ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق منگل کو بھی راجدھانی کا اے کیو آئی 180 یعنی درمیانے زمرے میں درج کیا گیا۔ ایک دن پہلے پیر کو یہ 198 تھا یعنی 24 گھنٹے کے اندر اس میں 18 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ این سی آر کے زیادہ تر شہروں میں بھی یہ درمیانے زمرے سے خراب زمرے میں چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔