پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بدلاؤ، ملک کی ان ریاستوں میں ہوا اضافہ

کئی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدلاؤ کیا گیا ہے۔ حالانکہ دہلی، ممبئی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عام لوگوں کو جھٹکا دیا ہے۔ کئی ریاستوں میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ تاہم دہلی، ممبئی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں

  • دہلی- پٹرول 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

  • چنئی۔ پٹرول 102.63 روپے، ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر

  • ممبئی۔ پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر

  • کولکتہ- پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر


ان ریاستوں میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا بدلاؤ

  • پنجاب: یہاں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 96 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل بھی 25 پیسے بڑھ کر 87.24 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

  • مہاراشٹر: یہاں پٹرول کی قیمت 32 پیسے کم ہوکر 106.85 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر 93.33 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

  • راجستھان: 81 پیسے اضافے کے ساتھ پٹرول 108.88 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73 پیسے اضافے کے ساتھ 94.08 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔