نئے مہینے کے آغاز کے ساتھ آدھار، ڈیمیٹ اکاؤنٹ، کریڈٹ کارڈ اور پین کارڈ سے متعلق اصولوں میں تبدیلی

ملک میں آج سے آدھار اپ ڈیٹ سے لے کر ڈیمیٹ اکاؤنٹ کے لئے نومنی، کریڈٹ کارڈ اور کے وائی سی اپ ڈیٹ جیسے متعدد اصول تبدیل ہو رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آج سے نیا مہینہ (ستمبر) شروع ہو رہا ہے اور ملک میں متعدد اصولوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جس سے آپ کی زندگی اور جیب براہ راست طور پر متاثر ہوں گی۔ جن اصولوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے اس میں آدھار اپ ڈیٹ سے لے کر ڈیمیٹ اکاؤنٹ کے لیے نومنی، کریڈٹ کارڈ اور کے وائی سی اپ ڈیٹ اور بہت سے اصول شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج سے کیا تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

کریڈٹ کارڈ کے اصولوں میں تبدیلی

ایکسس بینک کے میگنس کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یکم ستمبر سے ایک اہم تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ یہ اس کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو کچھ لین دین پر رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نئے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو سالانہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔


دو ہزار روپے کے نوٹوں کا تبادلہ

دو ہزار روپے کے نوٹوں کو بینک میں تبدیل کرنے یا واپس کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2023 ہے۔ تاہم، ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ اس دن کے بعد بھی نوٹوں کو قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مفت آدھار کارڈ اپ ڈیٹ

یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق آدھار صارفین کے لیے مفت میں آدھار اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2023 ہے۔ آپ آدھار کارڈ کو آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، جبکہ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آدھار سنٹر پر جانے پر 50 روپے کا چارج دینا ہوگا۔


میوچل فنڈ کے اصولوں میں تبدیلی

سیبی نے میوچل فنڈ اسکیموں کی براہ راست اسکیموں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا ہے۔ یہ اصول آج سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس میں میوچل فنڈز سے کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

ڈیمیٹ نومینیشن

اگر آپ نے اپنے ڈیمیٹ اکاؤنٹ میں نومینیشن کا عمل مکمل نہیں کیا ہے، تو آپ کو یہ کام 30 ستمبر 2023 سے پہلے مکمل کرنا چاہیے۔ نامزدگی کے بغیر اکاؤنٹس کو سیبی 30 ستمبر کے بعد غیر فعال کر سکتا ہے۔


پین اور آدھار کو لنک کرنے کا آخری موقع

پین اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کے معاملے میں بھی ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اگر کوئی شہری اس مہینے کے آخر تک پین اور آدھار کو لنک نہیں کرتا، تو اس کا پین کارڈ ستمبر کے مہینے کے بعد یعنی یکم اکتوبر 2023 کو غیر فعال ہو جائے گا۔ اگر آپ کا پین آدھار سے منسلک نہیں ہے تو یہ آپ کے ڈیمیٹ اکاؤنٹ کو بھی متاثر کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔