جیل میں قید چندرابابو سے سی آئی ڈی کے عہدیداروں کی ٹیم نے کی پوچھ گچھ

اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو سے سی آئی ڈی کے 12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>این چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div>

این چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو سے سی آئی ڈی کے 12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والی یہ پوچھ گچھ اتوار کو بھی جاری رہی۔

چندرابابو کے وکیل سرینواس کی موجودگی میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔ جیل حکام نے چندرا بابو سے پوچھ گچھ کے لیے کانفرنس ہال تیار کیا تھا جس میں یہ پوچھ گچھ کی گئی۔ قبل ازیں چندرا بابو کا طبی معائنہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ وجے واڑہ کے اے سی بی کورٹ نے جمعہ کو چندرابابو کو دو دن کے لئے سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیجنے کے احکامات دیئے تھے۔


عدالت نے کہا کہ چونکہ چندرابابو عدالتی تحویل میں ہیں، اسی لئے راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں ہی ان سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ عدالت نے ہدایت دی تھی کہ وکیل سے مشورہ کرنے کے لیے چندرابابو کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ دیا جائے۔ اے سی بی کورٹ کی مجسٹریٹ ہیمابندو نے یہ احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چندرابابو پر کوئی تھرڈ ڈگری نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ صرف سی آئی ڈی کے ویڈیوگرافر سے اس کی ریکارڈنگ کی جائے اور پوری ویڈیو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔