شرد یادو اور کیجریوال کی نائیڈو سے ملاقات

نائیڈو کی کیجریوال اور یادو سے یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب آندھراپردیش کے ساتھ ساتھ چار دیگر ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی متبادل کے امکانات تلاش کرنے کے لئے دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال اور لوک تانترک جنتادل (یو) کے صدرشرد یادو نے سنیچر کو آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائیڈو سے ملاقات کی۔

نائیڈو کی کیجریوال اور یادو سے یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب آندھراپردیش کے ساتھ ساتھ چار دیگر ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یادو اور کیجریوال نائڈو سے ملاقات کے لئے آج صبح آندھرا بھون پہنچے جہاں یہ ملاقات تقریباََ نصف گھنٹے تک چلی۔ تینوں لیڈروں نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے متبادل سیاسی طاقتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔

کیجریوال نے نائیڈو سے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کرکے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہم لوگوں کی ملاقات کافی اچھی رہی اور کئی قومی امور پر ہم نے بات چیت کی۔ کچھ وقت کے لئے یادو بھی ہمارے ساتھ رہے۔ کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آئین کے دفاع اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے آگے آئیں۔

لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہونے کے امکانات اب کمزور پڑ گئے ہیں کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کا بھی کہنا ہے کہ اب اپوزیشن جماعتوں کا اب اتحاد قومی سطح کی بجائے ریاستی سطح پر علاقائی جماعتوں کی حالت اور سیاسی صورتحال کے حساب سے ہوگا۔ آندھراپردیش میں عام آدمی پارٹی اور لوک تانترک جنتادل کو عوامی تائید حاصل نہیں ہے لیکن ایسے میں قومی سیاست میں ان کے کردار پر یہ ملاقات سیاسی گلیارے میں بحث کا موضوع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔