چندرابابو غیر بی جے پی محاذ کے لئے سرگرم، دہلی میں دوسرے دن کئی قومی لیڈران سے ملاقات

نائڈو نے راہل گاندھی اور شرد پوار سے ملاقات کی۔ اتوار کی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے ان لوگوں سے ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ایک ایسی کوشش جس کے تحت مرکز میں غیر بی جے پی جماعتوں کی حکومت کے قیام کی مساعی کی جا رہی ہے اس کے لئے اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے آج دوسرے دن قومی دارالحکومت نئی دہلی میں قومی لیڈران سے دوسرے دور کی بات چیت کی۔

نائیڈو جو جمعہ کو دہلی پہنچے تھے نے ہفتہ کو راہل گاندھی، شرد پوار، شرد یادو اور سی پی آئی کے لیڈران سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ اتوار کو بھی انہوں نے راہل گاندھی اور شرد پوار سے ملاقات کی۔ اتوار کی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ نائیڈو نے راہل گاندھی اور شرد پوار سے ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔


سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کی لکھنو میں مایاوتی سے چندرابابو کی ہوئی ملاقات کے دوران اپوزیشن کے اتحاد کے حق میں کھل کر مایاوتی کی جانب سے حمایت نہیں کی گئی ہے۔ چندرابابو نائیڈو، غیر این ڈی اے جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کرچکے ہیں تاکہ ان کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے اگلی حکومت کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ تلگودیشم سربراہ نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران بشمول ممتابنرجی، اروند کیجروال اور سیتارام یچوری سے کئی دور کی بات چیت اس خصوص میں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔