چنڈی گڑھ میئر انتخاب: فوری سماعت سے متعلق عآپ کونسلر کی عرضی پر غور کرنے کے لیے سپریم کورٹ متفق

وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے معاملہ کا تذکرہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ کے سامنے کیا، بنچ نے کہا کہ ہم اسے فہرست بند کریں گے اور اس پر غور کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ میئر انتخاب کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ عآپ کونسلر کی اس عرضی پر غور کرنے کے لیے متفق ہو گیا ہے جس میں میئر انتخاب معاملہ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس عرضی میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ کا میئر انتخاب پھر سے کرانے کی گزارش پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

میئر عہدہ کے امیدوار اور عآپ کونسلر کلدیپ کمار کی طرف سے پیش وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے آج اس معاملے کا تذکرہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ کے سامنے کیا۔ بنچ نے کہا کہ ہم اسے فہرست بند کریں گے اور اس پر غور کریں گے۔


واضح رہے کہ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر سنگھ اور جسٹس ہرش بنگر کی ڈویژنل بنچ نے بدھ کے روز عآپ کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عآپ نے بیلٹ پیپر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت کے ایک سبکدوش جج کی نگرانی میں نئے سرے سے انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس عرضی پر چنڈی گڑھ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر تین ہفتہ کے اندر جواب مانگا تھا، لیکن نومنتخب بی جے پی میئر کو کام کرنے سے نہیں روکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔