چمولی لینڈ سلائڈ : راحت و بچاؤ مہم کے لیے ایم آئی-17 اور چیتا ہیلی کاپٹر تعینات، 4 لاپتہ کی تلاش جاری
اب تک 54 لاپتہ بی آر او ملازمین میں سے 50 کو بچا لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دھامی چمولی کے مانا میں بچاؤ مہم کا جائزہ لینے کے لیے آئی ٹی پارک دہرہ دون میں ڈیزاسٹر کنٹرول روم پہنچے۔

تصویر سوشل میڈیا
ہندوستانی فضائیہ کے افسروں کے مطابق بدری ناتھ-مانا میں راحت و بچاؤ مہم پھر سے شروع کر دی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں لینڈ سلائڈ سے متاثر علاقوں میں اتوار کو تلاشی مہم کے لیے ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ڈرون پر مبنی انٹلیجنٹ بریڈ آبجیکٹ ڈٹیکشن سسٹم کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔28 فروری کو جوشی مٹھ کے مانا گاؤں کے پاس بی آر او کیمپ میں ہوئے لینڈ سلائڈ کے بعد سے ہی فضائیہ کا چیتا ہیلی کاپٹر چمولی کے مانا علاقے میں راحت و بچاؤ مہم میں لگا ہوا ہے۔
اترا کھنڈ کے ریاستی آفات انتظامیہ کے سکریٹری ونود کمار سمن نے کہا کہ موسم نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ کل 54 (بی آر او ملازمین) لاپتہ ہوئے تھے، ان میں سے 50 کو بچا لیا گیا ہے اور 4 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ وہیں 4 لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاشی کے لیے بچاؤ مہم چل رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی ان کا پتہ لگا لیں گے۔ زخمی بی آر او ملازمین کو آگے مزید علاج کے لیے جوشی مٹھ آرمی اسپتال میں ایئرلفٹ کیا جا رہا ہے۔
اس دوران آج (اتوار کو) وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی چمولی کے مانا میں بی آر او ملازمین کو بچانے کے لیے لگاتار دوسرے دن چل رہے بچاؤ مہم کا جائزہ لینے کے لیے آئی ٹی پارک دہرہ دون میں ڈیزاسٹر کنٹرول روم پہنچے۔
اس سے پہلے ہفتہ کو اتراکھنڈ حکومت نے 28 فروری کو جوشی مٹھ کے مانا گیٹ واقع بی آر او کیمپ کے پاس ہوئے لینڈ سلائڈ پر تفصیلی رپورٹ جاری کی۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر راحت اور بچاؤ کام جنگی سطح پر جاری ہے۔
لینڈ سلائڈ کے بعد برف میں پھنسے ملازمین کی تلاش کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم بھی آج لوکیٹنگ کیمرہ اور تھرمل امیج کیمرہ لے کر روانہ ہوئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ڈی آر ایف ردھیم اگروال کی ہدایت کے مطابق مانا میں لینڈ سلائڈ کے دوران لاپتہ ملازمین کی تلاش کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم کو متاثر لوکیٹنگ کیمرہ (وی ایل سی) اور تھرمل امیج کیمرہ کے ساتھ سہسترادھارا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔