یوپی، بہار، بنگال سمیت چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری

مرکزی حکوت نے آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کر کے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا ہے، وہیں بہار سے لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کر کے مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے کئی ریاستوں کے گورنروں کے تبادلہ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کی گئی ہے۔ مرکزی حکوت نے آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کر کے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے، یہاں کے گورنر رام نائیک کو آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جگدیپ دھن کھڑ کو مغربی بنگال کا نیا گورنر بنایا گیا ہے۔ وہیں، بہار سے لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کر کے مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی پھاگو چوہان کو ٹنڈن کی جگہ بہار کا گورنر بنا یا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رمیش بیس کو تریپورا اور قومی سلامتی کے نائب مشیر آر این روی کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ صدارتی محل کی ایک ریلیز کے مطابق ان سبھی کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے سال 2018 میں سات ریاستوں کے گورنروں کو تبدیل کیا گیا تھا۔ تب جموں و کشمیر میں سابق افسر شاہ این این ووہرا کے مقام پر ستیہ پال ملک کو گونر بنایا گیا تھا۔ این این ووہرا دس سال سے جموں و کشمیر کے گونر تھے۔ اسی وقت لال جی ٹنڈن کو بہار، گنگا پرساد کو سکم، ستیہ دیو نارائن آریہ کو ہریانہ، بی بی رانا موریہ کو اتراکھنڈ اور تتھاگت رائے کو میگھالیہ کا گونر مقرر کیا گیا تھا ساتھ ہی کپتان سنگھ سولنکی کا تبادلہ کر کے تریپورہ کا گورنر بنایا گیا تھا۔

چھ ریاستوں کے گورنر اس طرح ہیں

  • اتر پردیش ۔ آنندی بین پٹیل
  • مغربی بنگال ۔ جگدیپ دھنکڑ
  • تریپورہ ۔ رمیش بیس
  • مدھیہ پردیش ۔ لال جی ٹنڈن
  • بہار ۔ پھاگو چوہان
  • ناگالینڈ ۔ آر ایل روی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Jul 2019, 8:10 PM