مرکز بتائے کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کب ہوگی: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکومت سے دس دن کے اندر لوک پال کے تقرر سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی امکانی تاریخ سے اسے مطلع کرنے کے لئے کہا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے حکومت سے دس دن کے اندر لوک پال کے تقرر سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی امکانی تاریخ سے اسے مطلع کرنے کے لئے کہا ہے۔

عدالت عالیہ نے تاہم سرچ کمیٹی کی جانب سے سونپے گئے ناموں کو عام کرنے کی عرضی گزار پرشانت بھوشن کا مطالبہ ٹھکرا دیا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارني جنرل کے. کے. وینو گوپال نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کو آگاہ کیا کہ سرچ کمیٹی نے 28 فروری کو لوک پال کی تقرری کے لئے کچھ ناموں کی فہرست سلیکشن کمیٹی کے پاس بھیجی ہے۔

اتنا ہی نہیں، لوک پال کے عدالتی اور غیر عدالتی ممبروں کے لئے بھی فہرست بھیجی جا چکی ہے اور اصولوں کے مطابق وزیر اعظم کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی ان پر فیصلہ کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یا ان کی طرف سے نامزد جج، اپوزیشن کے رہنما، لوک سبھا اسپیکر اور ایک ماہر قانون ہوتا ہے۔

جسٹس گوگوئی نے جب پوچھا کہ سلیکشن کمیٹی میں اپوزیشن کے لیڈر کا کیا ہوگا؟ اس پر مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر کے نہ ہونے کی وجہ سے سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے رہنما کو خاص رکن کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔