جی ایس ٹی سے خوب ہو رہی مرکزی حکومت کی کمائی، اکتوبر میں ریکارڈ 1.72 لاکھ کروڑ روپے حاصل

اکتوبر میں جی ایس ٹی کلیکشن سے 172003 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے جس میں 30062 کروڑ سی جی ایس ٹی، 38171 کروڑ ایس جی ایس ٹی، 91315 کروڑ آئی جی ایس ٹی اور 12456 کروڑ روپے سیس ہے۔

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی سے اکتوبر ماہ میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمائی کی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر ماہ میں مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی سے 1.72 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے 13 فیصد زیادہ ہے۔ ویسے رواں سال اپریل ماہ میں حکومت کو جی ایس ٹی کی شکل میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اکتوبر ماہ میں مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی کلیکشن سے 172003 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے جس میں 30062 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی، 38171 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی، 91315 کروڑ روپے (مال کے امپورٹ کلیکشن 42127 کروڑ روپے کے ساتھ) آئی جی ایس ٹی اور 12456 کروڑ روپے (مال کے امپورٹ کلیکشن 1294 کروڑ روپے کے ساتھ) سیس ہے۔ اکتوبر میں گراس جی ایس ٹی ریونیو گزشتہ سال کے یکساں سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 24-2023 میں اوسطاً جی ایس ٹی کلیکشن اب 1.66 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے باقی بچے مہینوں میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے جادوئی نمبر کو بھی چھو لے گا۔ حکومت کی طرف سے ٹیکس چوری کے اصولوں کو بہت سخت کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیکس چوری کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ ساتھ ہی جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وجہ سے آنے والے مہینوں میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کو پار کر سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔