مرکزی اور مہاراشٹر حکومت مہاجر مزدوروں کے مفاد پر توجہ دیں: مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ مرکزی اور مہاراشٹر حکومتوں کے درمیان تنازع کے سبب لاکھوں مہاجر مزدور اب بھی کافی بری طرح متاثر ہیں جو کافی افسوسناک بات ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی اور مہاراشٹر حکومت کو تنازع میں نہ الجھ کرمہاجر مزدوروں کے مفاد پر توجہ دینی چاہیے۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کے مابین تنازع کے درمیان مہاجر مزدور بری طرح پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو تنازعات میں نہ پڑ کر مزدوروں کو محفوط ان کی آبائی ریاست پہنچانا چاہیے۔

بی ایس پی لیڈر مایاوتی نے کہا کہ مرکزی اور مہاراشٹر حکومتوں کے درمیان تنازع کے سبب لاکھوں مہاجر مزدور اب بھی کافی بری طرح متاثر ہیں جو کافی افسوسناک بات ہے۔ ضروری ہے کہ دونوں الزام در الزام کو ترک کرکے ان مظلوموں پر توجہ دیں تاکہ کورونا کے سبب دوسری ریاستوں میں پھنس کر ان لوگوں کی زندگی پوری طرح برباد ہونے سے بچ سکے۔


مایاوتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویسے بھی چاہے بی جے پی حکومت ہو یا پھر کانگریس پارٹی کی، کورونا وبا اور طویل لاک ڈاؤن کے سبب سب سے زیادہ مزدور اور طبی اہلکاروں کے مفادات نظر انداز ہوئے اور انہیں اذیت بھی پہنچائی جا رہی ہے، وہ بھی مناسب اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ حکومتیں فوراً اس جاب توجہ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔