پارکوں، کمیونٹی سینٹرز، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر کووڈ سینٹر بنانے کی ہدایات

خط میں یورپ اور امریکہ میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی گزشتہ لہر کے دوران شروع کیے گئے کووِڈ مراکز کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کووڈ وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی میں تو کووڈ کے کیسز کی تعداد بڑھ ہی رہی تھی لیکن اب صوبوں سے بھی ایسی خبریں آ رہی ہیں جس سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس تعلق سے حکومت نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لئے تیاری کریں۔

کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عارضی کووڈ تشخیصی مراکز قائم کریں مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تیاریاں کی جانی چاہئیں۔ پارکوں، کمیونٹی سینٹرز، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر کووڈ کے علاج کے لیے عارضی مراکز قائم کیے جائیں۔


خط میں یورپ اور امریکہ میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی گزشتہ لہر کے دوران شروع کیے گئے کووِڈ مراکز کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

مسٹر بھوشن نے کہا ہے کہ ہلکے انفیکشن والے لوگوں کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو کووڈ ٹیسٹنگ اور نگرانی پر پوری توجہ دینی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔