ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کا عمل شروع

ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر شروع کرانے اور اس کی دیکھ ریکھ کرنے کے لیے ٹرسٹ بنانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ اور خارجہ اس عمل کا حصہ ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی دیکھ ریکھ کے لیے ٹرسٹ کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ پر مالکانہ حق کو لے کر دیئے گئے فیصلہ میں اس کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ اور خارجہ کے اعلیٰ افسران ٹرسٹ کی تشکیل اور اس کے قوانین کو طے کرنے کے علم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے ایودھیا پر فیصلہ کا مطالعہ کر رہی ہے اور نوکرشاہوں کی ایک ٹیم تکنیکی حصوں اور باریکیوں کو دیکھ رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت اٹارنی جنرل کے. کے. وینوگوپال جیسے سینئر ماہر قانون سے صلاح و مشورہ کرے گی۔


ایک سینئر افسر نے کہا کہ ’’وزارت قانون اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی کہ ٹرسٹ کی تشکیل کیسے کی جائے۔‘‘ ہفتہ کے روز دیئے گئے تاریخی فیصلہ میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے اتفاق رائے سے فیصلہ سنایا کہ متنازعہ 2.77 ایکڑ زمین مندر تعمیر کے لیے رام للا کو دی جائے گی۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت میں بنچ نے حکومت کو اس کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کے لیے تین مہینے کا وقت دیا۔ مسلم فریق کو مسجد تعمیر کے لیے ایک متبادل جگہ پر 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM