سی بی ایس ای ریزلٹ: دسویں کا نتیجہ بھی جاری، 94.40 فیصد طلبا کامیاب

سی بی ایس ای نے درجہ 10 کے امتحان کا انعقاد 26 اپریل سے 24 مئی 2022 تک ملک بھر کے مختلف امتحان مراکز پر کرایا تھا۔ امتحان کا انعقاد کووڈ-19 سے دفاع کی سبھی گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

آج صبح سی بی ایس ای نے بارہویں درجہ کا نتیجہ جاری کیا تھا، اور اب دسویں درجہ کا نتیجہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ریزلٹ کو طلبا آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in, cbse.gov.in, cbseacademic.nic.in پر جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ طلبا parikshasangam.cbse.gov.in کے ذریعہ سے بھی اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای نے درجہ 10 کے امتحان کا انعقاد 26 اپریل سے 24 مئی 2022 تک ملک بھر کے مختلف امتحان مراکز پر کرایا تھا۔ امتحان کا انعقاد کووڈ-19 سے دفاع کی سبھی گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ سی بی ایس ای کے 10ویں درجہ کے امتحان میں 94.40 فیصد طلبا کو کامیابی ملی ہے۔

اپنا ریزلٹ طلبا کیسے چیک کریں؟

  • سب سے پہلے طلبا سی بی ایس ای کی آفیشیل سائٹ cbse.gov.in پر جائیں

  • ریزلٹ سیکشن پر کلک کریں، جس سے ایک نئی ویب سائٹ کھل جائے گی

  • پھر ہوم پیج پر دستیاب درجہ 10 کے ریزلٹ لنک پر کلک کریں

  • اب لاگ اِن کی تفصیل درج کریں اور سبمٹ پر کلک کریں

  • اسکرین پر ریزلٹ نظر آ جائے گا جس کو پرنٹ یا ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔