نیرو مودی کا فارم ہاؤس سیل، درختوں پر ہیرے لٹکتے تھے

پی این بی گھوٹالہ کے ملزم نیرو مودی کے علی باغ واقع فارم ہاؤس کو سی بی آئی نے سیل کر دیا ہے۔ اس فارم ہاؤس میں نیرو مودی فیشن شو کا انعقاد کراتا تھا اور درختوں سے ہیرے لٹکا دیتا تھا۔ دیکھیں ویڈیو

نیرو مودی کے یو ٹیوب چینل کا ویڈیو گریب
نیرو مودی کے یو ٹیوب چینل کا ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 11500 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کے معاملہ میں تفتیشی ایجنسیاں مسلسل کارروائیوں کو انجام دے رہی ہیں۔ اسی کے تحت سی بی آئی نے نیرو مودی کی غیر منقولہ جائیدادوں کی تلاشی بھی شروع کر دی ہے۔ بدھ کو سی بی آئی نے ممبئی سے ملحق علی باغ میں نیرو مودی کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے بعد اسے سیل کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق علی باغ میں نیرو مودی کا یہ عالیشان فارم ہاؤس تقریباً 1.5 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ اسی فارم ہاؤس میں ایک شاندار بنگلہ بھی ہے جسے روپانیا نام دیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیرو مودی اس بنگلے میں ہائی پروفائل پارٹیاں اور اپنے زیورات کی نمائش کرتا تھا۔ نیرو مودی کی کمپنی کے یوٹیوب چینل پر ایسے ہی ایک فیشن شو کی ویڈیو دستیاب ہے۔ اس ویڈیو کو 30 دسمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس لنک میں دیکھیں اس شاندار بنگلے اور اس میں ہونے والے جویلری فیشن شو کو۔

دیکھیں، اس بنگلے کی کچھ شاندار تصاویر…

دریں اثنا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ساتویں دن بھی ممبئی کی چار شیل کمپنیوں سمیت ملک بھر کے کل 17 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی۔ ای ڈی کے افسران نے منگل کو کہا تھا کہ ہیرا کاروباری نیرو مودی اور گیتانجلی جویلرس کے سربراہ میہل چوکسی کے ساتھ مبینہ طور پر 120 سے زائد فرضی کمپنیوں کے تار جڑے ہیں۔

ایجنسی ہندوستان میں گیتانجلی کے سربراہ سے وابستہ 79 فرضی کمپنیوں اور مودی سے وابستہ 41 فرضی کمپنیوں کی جانچ کر رہی ہے۔ ایجنسی اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ کیا بینکوں سے لئے گئے پیسے ان فرضی کمپنوں میں لگائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Feb 2018, 7:27 AM