مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی نے درج کی ایف آئی آر

افسران کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران سی بی آئی نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت دیشمکھ اور دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا، کیونکہ جانچ کرنے کے لئے انہیں کافی مواد حاصل ہو گیا ہے۔

انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس
انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے معاملہ میں سی بی آئی نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اس معاملہ میں سی بی آئی مختلف مقامات پر تلاشی مہم بھی چلا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پرمبیر سنگھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر کہا تھا کہ دیشمکھ نے وازے سمیت کئی پولیس افسران کو ریستوران اور بار سے ہر مہینے اگاہی کرنے کا ہدف دے رکھا ہے۔ جبکہ دیشمکھ نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ ابتدائی جانچ کے احکامات صادر کرنے کے بعد دیشمکھ نے اپنے عہدے سے استعفی پیش کر دیا۔


عہدیداران نے بتایا کہ جانچ ایجنسی نے دیشمکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی طرف سے عائد الزامات کی جانچ کرنے کے تعلق سے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر ابتدائی جانچ شروع کی تھی۔ افسران کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران سی بی آئی نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت دیشمکھ اور دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا، کیونکہ جانچ کرنے کے لئے انہیں کافی مواد حاصل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ درج کرنے کے بعد سی بی آئی نے ممبئی کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔