انل دیشمکھ کی ضمانت معاملے میں سپریم کورٹ پہنچی سی بی آئی، بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو کیا چیلنج

سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملے میں ملزم مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا ہے۔

انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس
انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملے میں ملزم مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے بارہ دسمبر کو این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ عدالت نے ساتھ ہی کہا تھا کہ حکم دس دنوں کے بعد اثرانداز ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ سی بی آئی نے اسے عدالت عظمیٰ میں چیلنج پیش کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ انل دیشمکھ کو ضمانت دیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ برخاست پولیس افسر سچن واجے کے بیان کو چھوڑ کر سی بی آئی کے ریکارڈ میں ایسے کسی بھی بیان سے یہ اشارہ نہیں ملتا ہے کہ سابق وزیر داخلہ دیشمکھ کے اشارے پر ممبئی میں بار مالکان سے اُگاہی کی گئی۔


سپریم کورٹ میں داخل اپنی عرضی میں مرکزی جانچ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بی آئی کے اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ نے دیشمکھ کو ضمانت دینے وقت سنگین غلطیاں کی ہیں۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ معاشی جرائم الگ درجہ میں آتے ہیں اور ایسے جرائم میں مستقل معاملے کی طرح ضمانت دیے جانے کی ضرورت نہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب معاشی جرائم کی جڑیں مضبوط ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */