سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اِندرا جے سنگھ اور آنند گروور کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

سی بی آئی کی ٹیم اندرا جے سنگھ کے نظام الدین واقع گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ حقوق انسانی کارکن تیستا سیتلواڈ کے مطابق سی بی آئی کی چھاپہ ماری اندرا جے سنگھ کے ممبئی واقع ٹھکانے پر بھی ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ اور ان کے شوہر وکیل آنند گروور کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن اندو آنند کے گھر اور ٹھکانوں پر سی بی آئی کی ٹیم چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اس سے قبل اندرا جے سنگھ کے این جی او پر ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کی گئی تھی۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فنڈ کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔


خبروں کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم اندرا جے سنگھ کے نظام الدین واقع گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ حقوق انسانی کارکن تیستا سیتلواڈ کے مطابق یہ چھاپہ ماری اندرا جے سنگھ کے ممبئی واقع ٹھکانے پر بھی کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً 8.15 بجے سی بی آئی کی ٹیم نے اندرا جے سنگھ اور ان کے شوہر وکیل آنند گروور کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کی تھی۔ تیستا کے مطابق انھوں نے دونوں جگہوں پر اپنے وکیل بھیج دئیے ہیں اور وہ چھاپوں سے متعلق قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تیستا سیلتواڈ نے سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی اس چھاپہ ماری کی سخت مذمت کی ہے۔ انھوں نے اس کارروائی کو مرکزی حکومت کے ذریعہ کی گئی بدلے کی کارروائی بتایا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کی سینئر وکیل کافی پہلے سے مرکزی حکومت کے نشانے پر تھیں۔ وہ تبھی مرکز کے نشانے پر آ گئی تھیں جب انھوں نے جج لویا معاملہ میں پھر سے جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں داخل عرضی کے حق میں بحث کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ جج لویا معاملے میں اقتدار سے جڑے کئی لوگوں پر شک کی سوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر جج لویا معاملے کی جانچ شروع ہونے سے اقتدار سے جڑے کچھ لوگوں پر خطرہ تھا۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے جج لویا کی موت معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو رَد کر دیا تھا۔ جج لویا کیس کے علاوہ سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کئی معاملوں میں گجرات حکومت کے خلاف محاذ کھول چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Jul 2019, 12:10 PM