سی بی آئی نے گیل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سمیت 5 لوگوں کو کیا گرفتار، 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام

سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی، نوئیڈا اور وشاکھاپٹنم میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، سی بی آئی کی ٹیم نے پیر کی شب سب سے پہلے کے بی سنگھ کے نوئیڈا سیکٹر 72 واقع رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی۔

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سی بی آئی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گیل (انڈیا) لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے بی سنگھ سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کے بی سنگھ پر الزام ہے کہ انھوں نے گیس پائپ لائن پروجیکٹس میں مبینہ طور پر کچھ ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 50 لاکھ روپے کی رشوت لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم دہلی، نوئیڈا اور وشاکھاپٹنم میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے پیر کی شب سب سے پہلے کے بی سنگھ کے نوئیڈا سیکٹر 72 واقع رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران سی بی آئی نے ان کے موبائل، گیزیٹس اور بینک اکاؤنٹس کو کھنگالا تھا۔


سی بی آئی نے گیل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے علاوہ جن چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں وڈودرا کی ایڈوانس انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر سریندر کمار بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دو گیس پائپ لائن پروجیکٹس میں ٹھیکیداروں کو مدد پہنچانے کے لیے رشوت لی تھی۔ سی بی آئی نے رشوت معاملے میں دہلی سمیت کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

گیل (انڈیا) لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے بی سنگھ کے نوئیڈا سیکٹر 72 واقع رہائش پر اب بھی چھاپہ ماری جاری ہے۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق بدعنوانی کی شکایت کے بعد سی بی آئی کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم کے بی سنگھ کے موبائل، الیکٹرانکس گیزیٹس اور بینک اکاؤنٹس کو کھنگال رہی ہے۔ اسی معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم لگاتار دیگر مقامات پر چھاپہ ماری بھی کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔