سی بی آئی نے سینئر انٹیلی جنس افسر سمیت 2 کو کیا گرفتار

سی بی آئی نے جال بچھا کر پرائیویٹ شخص کو مبینہ طور پر افسر کی طرف سے پہلی قسط کے طور پر 60 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے غازی آباد کے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) کے دفتر میں تعینات ایک سینئر انٹیلی جنس افسر سمیت دو افراد کو مبینہ رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ جانچ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ملزمان کی شناخت سینئر انٹیلی جنس افسر موہت دھنکھڑ اور نجی شخص راکیش شرما کے طور پر کی گئی ہے۔


سی بی آئی نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی جی آئی غازی آباد میں ایک کیس میں شکایت کنندہ کے والد کو سرکاری موقف دکھانے کے لیے ، ملزم نے مبینہ طور پر نجی افراد اور بروکرز کے ذریعے ایک کروڑ روپے کی رشوت کی مانگ کی تھی۔

سی بی آئی کے ترجمان نے کہا کہ اس پر سی بی آئی نے جال بچھا کر پرائیویٹ شخص کو مبینہ طور پر افسر کی طرف سے پہلی قسط کے طور پر 60 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ بعد ازاں اہلکار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے ٹھکانے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔