کورونا وائرس: ہندوستان میں لگاتار بڑھ رہے مریض، لیکن بہار سے آ رہی اچھی خبر

بہار حکومت کورونا وائرس کے خطرے اور انفیکشن سے بچاؤ کو لے کر پوری طرح محتاط ہے۔ حکومت اس خطرے سے بچاؤ کے لیے کئی احتیاطی فیصلے لیے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

بہار حکومت کورونا وائرس کے خطرے اور انفیکشن سے بچاؤ کو لے کر پوری طرح محتاط ہے۔ حکومت اس خطرے سے بچاؤ کے لیے کئی احتیاطی فیصلے لیے ہیں۔ جمعہ کو جہاں ریاست کے سبھی اسکول، کالج، سنیما گھر، پارک بند کیے گئے، وہیں سرکاری دفاتر میں گروپ سی اور گروپ ڈی کے ملازمین کو الٹرنیٹ ڈے یعنی ایک دن چھوڑ کر بلانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک بہار میں ایک بھی کورونا وائرس کا پازیٹو معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی محکماتی صدور ایسا انتظام کریں گے کہ ان کے دفتر میں ملازمین ایک ساتھ جمع نہ ہو سکیں۔ اس کے تحت گروپ سی اور گروپ ڈی کے ملازمین کو الٹرنیٹ ڈے (یعنی ایک دن چھوڑ کر) دفتر آنے کا حکم دیا جائے۔


اس کے علاوہ ہند-نیپال سرحد پر کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کا انتظام مزید مضبوط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فی الحال یہ انتظام 31 مارچ تک نافذ ہوگا۔ اس کے بعد پھر سے حالات کا جائزہ لے کر آگے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

اس درمیان بہار میں اب تک 57 مشتبہ افراد کی جانچ کرائی گئی ہے، لیکن ایک بھی پازیٹو کیس نہیں ملا ہے۔ بہار محکمہ صحت کے مطابق 25 جنوری سے اب تک کورونا سے متاثر ممالک سے لوٹے کل 274 مسافروں کو سرویلانس (نگرانی) پر رکھا گیا ہے جس میں سے 86 لوگوں کو 14 دنوں کی نگرانی کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔