پولیس ٹیم پر حملے کے الزام میں بی جے پی ایم پی کے خلاف مقدمہ

بی جے پی ایم پی سبرت پاٹھک سمیت 9 معلوم و 42نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے دبش دی جارہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا&nbsp;</p></div>

فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویکیپیڈیا

user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع قنوج میں ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرت پاٹھک اورنامعلوم افراد کے خلاف پولیس ٹیم پر حملہ کرنے و ہنگامہ کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ قنوج میں پریم نگر علاقہ باشندہ دیپو نے پولیس کو بتایا کہ وہ اناؤ میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہے۔دیپو نے الزام لگایا کہ جمعہ کی شام تقریبا 7:30بجے پربھاکر کشواہا، ساگر شرما، وشال کٹیار اور ابھیشیک دوبے نے ان کے بھائی نیلیش کا اغوا کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اپنے بھائی کے جان کو خطرہ ہونے کے اندیشے کے ساتھ دیپو نے پولیس اسٹیشن پر تحریر دی جس کے بعد اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران نیلیش کی لوکیشن قنوج کے ایک جم خانے میں پتہ چلی جس کے بعد اناؤ پولیس نے اس مقام پر دبش دی اور نیلیش کو باز یاب کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔اناؤ پولیس ملزمین منڈی پولیس اسٹیشن لے کر آئی۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب ملزمین کے ساتھیوں کو پتہ چلا وہ منڈی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور وہاں ہنگامہ کیا۔اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس میں سات افراد بشمول تین سبانسپکٹر زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ملزمین بی جے پی کے حمایتی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور انوپم سنگھ نے بتایا کہ یہ ایک سنگین معاملہ تھا۔ملزمین کی شناخت کے بعد انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ منڈی پولیس اسٹیشن کے انچار حکیم سنگھ کی شکایت پر بی جے پی ایم پی سبرت پاٹھک سمیت 9 معلوم و 42نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے دبش دی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔