مدھیہ پردیش: وی ایچ پی لیڈر قتل معاملہ میں 4 افراد کے خلاف کیس درج

پولس افسر ہیتیش چودھری کے مطابق قتل معاملہ کا ماسٹر مائنڈ دیپک تنور ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یوراج سنگھ کی تجارتی مقابلہ آرائی میں رنجش کے تحت قتل کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مندسور:مدھیہ پردیش کے مندسور میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر یوراج سنگھ چوہان کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے چار نامزد افراد کے خلاف معاملہ درج کرنے کے ساتھ ہی ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولس اب تک اس معاملے میں تقریباً 35 افراد سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

پولیس افسر ہیتیش چودھری نے آج بتایاکہ پولس تفتیش کے دوران یوراج کی تجارتی مقابلہ آرائی میں رنجش کے تحت قتل کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ چودھری نے بتایاکہ دیپک تنور اس واردات کا ماسٹرمائنڈہے۔ اس نے تین شوٹروں انکت تنور، ناگیش اور فیضان کو بھیج کر یوراج سنگھ چوہان کا قتل کروایا تھا۔ پولس نے دیپک سمیت تینوں شوٹروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔


چودھری نے بتایاکہ اس معاملے میں اب تک تقریباً 35 افراد سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، فی الحال تمام ملزم فرار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے اور سازش رچنے والے دیپک تنورکے پرانے مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آئے ہیں۔ دیگر ملزموں کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Oct 2019, 4:08 PM