تحصیلدار کو چیمبر میں زندہ جلانے کا معاملہ، ملزم کی حالت تشویشناک

ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ اس کی حالت کے بارے میں آئندہ 72 گھنٹوں تک کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ دوسری طرف مجسٹریٹ نے سریش کا بیان لیا اور پولس اس کے فون کال ڈیٹا کی جانچ کر رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے حیات نگر کے عبداللہ پور میٹ کی تحصیلدار وجیا ریڈی کو ان کے دفتر میں واقع چیمبر میں گھس کر پٹرول ڈال کر زندہ جلا دینے کے واقعہ کے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا جس سے سنسنی پھیل گئی تھی۔

وجیاریڈی اس واقعہ میں دفتر میں ہی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس واقعہ میں جھلسنے والے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ عثمانیہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ اس کا چہرہ، سینہ، پیٹ اور پیر جل گیا ہے۔ اس کو عثمانیہ کے برنس وارڈ میں رکھا گیا ہے۔


ڈاکٹرس نے کہا کہ اس کی حالت کے بارے میں آئندہ 72 گھنٹوں تک کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ دوسری طرف مجسٹریٹ نے سریش کا بیان لیا اور پولس اس کے کال ڈیٹا کی جانچ کر رہی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ سریش نے خاتون تحصیلدار کو زندہ جلا دینے سے چند منٹ پہلے اپنے چچا سے فون پر بات کی تھی۔ سمجھاجاتا ہے کہ اس کے تعلقات حیات نگر اور عبداللہ پور میٹ کے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ بھی ہیں۔

پولس نے ملزم سریش کے باپ کرشنا اور چچا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔ رچہ کنڈہ پولس کمشنر مہیش بھگوت نے اے سی پی جے رام کو اس معاملہ کا اسپیشل آفیسر مقرر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔