صحافیوں سے بدسلوکی: سیاسی دباؤ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہئے، کمل ناتھ کا مطالبہ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے سیدھی میں میڈیا سے وابستہ لوگوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے سیدھی میں مبینہ طور پر میڈیا سے وابستہ لوگوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں جس طرح کا سیاسی دباؤ سامنے آ رہا ہے اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں۔ جس قسم کا سیاسی دباؤ سامنے آرہا ہے اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس معاملے میں کی گئی کارروائی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت میں جمہوریت کے چوتھے ستون کے ساتھ یہ سلوک انتہائی قابل مذمت ہے۔

سیدھی ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک مبینہ صحافی سمیت تقریباً نصف درجن ملزمین کے کپڑے اتارے گئے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں کل تھانہ انچاج منوج سونی اور ایک دیگر پولیس ملازم کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔


گزشتہ روز ملزمین کے تھانے میں تقریباً برہنہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد براہ راست پولس انتظامیہ کے ساتھ ریاستی حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھنے لگے۔ یہ واقعہ دو چار دن پہلے کا بتایا جاتا ہے۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کل شام سخت کارروائی کی ہدایت دی اور تھانہ انچارج منوج سونی اور ایک اور پولیس ملازم ابھیشیک سنگھ کو لائن حاضر کردیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔