تلنگانہ بی جے پی سربراہ بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار

کاماریڈی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی سرینواس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، کچھ لوگ کسانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے بنڈی سنجے کو گرفتار کر کے حیدرآباد شفٹ کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے / آئی اے این ایس</p></div>

تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی میں کشیدہ حالات کے درمیان پولیس نے ہفتہ کے روز ریاستی بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کو گرفتار کر لیا۔ بنڈی سنجے کو دیگر بی جے پی کارکنان کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نئے میونسپل کونسل ماسٹر پلان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے کلکٹریٹ پہنچنے کی کوشش کی۔

تلنگانہ کے کاماریڈی قصبہ میں صنعتی علاقہ کے لئے زمین تحویل میں لینے کے لئے میونسپل کونسل کے ماسٹر پلان کے خلاف جمعہ کے روز کسانوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے سلسلہ میں بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ کاماریڈی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی سرینواس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے بنڈی سنجے کو گرفتار کر کے حیدرآباد شفٹ کر دیا ہے۔


دریں اثنا، ماسٹر پلان کی مخالفت کرنے والے کسانوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کسانوں نے مسودہ ماسٹر پلان میں زرعی اراضی کو صنعتی زون میں شامل کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔ کسانوں نے اپنے احتجاج کو 3 دن پہلے اس وقت تیز کر دیا تھا جب ایک کسان نے مجوزہ صنعتی علاقے میں اپنی دو ایکڑ زمین کھو جانے کے خوف سے خودکشی کر لی تھی۔

ایک اور پیشرفت میں کاماریڈی ضلع کلکٹر جیتیش پاٹل نے واضح کیا کہ 61.55 مربع کلومیٹر کا ماسٹر پلان مسودہ مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 دنوں میں موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کی بنیاد پر ضروری ترامیم کے بعد حتمی ماسٹر پلان جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ عہدیداران کے اعتراضات پر غور کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */